اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی کابینہ نے توانائی سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کی منظوری دے دی، کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے لے کر گردشی قرض ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پلان کے تحت قرض 6 سالوں میں کمرشل بینکوں کو واپس کیا جائے گا، قرض تین مہینوں کا کائیبور بمع 0.9 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر 323 ارب روپے کمرشل بینکوں کو ادائیگی کی جائے گی۔