Monday, July 14, 2025
ہومپاکستانآئندہ بجٹ میں نان فائلروں پر جائیداد اور گاڑی کی خریداری پر پابندیاں لگانے کی تجویز

آئندہ بجٹ میں نان فائلروں پر جائیداد اور گاڑی کی خریداری پر پابندیاں لگانے کی تجویز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) نان فائلرز پر پابندیاں لگنے والی پابندیوں کے تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں پراپرٹی اور گاڑی کی خریداری شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نان فائلرز پر پابندیاں لگانے کی تجویز سامنے آگئی ، جس میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلروں پر جائیداد اور گاڑی کی خریداری پر پابندیاں لگانے کی تجویز ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ نان فائلر کے لیے پراپرٹی کی خریداری پر 130 فیصد کی حد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ پراپرٹی کی خریداری کے لیے 130 فیصد کی حد کو بڑھایا جائے، اگر کسی نان فائلر کے پاس ایک کروڑ روپیہ ہے تو اسے 5 کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے کی اجازت دی جائے۔

کمیٹی نے نان فائلر کے لیے 130 فیصد کی حد کو 500 فیصد کرنے کی تجویز منظور کرلی، ابتدائی طور پر نان فائلر کے ظاہر کردہ اثاثوں کے مقابلے پراپرٹی ویلیو پر 130 فیصد کیپ کی تجویز دی تھی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گذشتہ برس نان فائلرز پر جرمانے بڑھائے گئے تھے، نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔