Monday, July 14, 2025
ہومتازہ ترینمشرق وسطی میں امریکی شہریوں کی مدد کیلئے ٹاسک فورس قائم

مشرق وسطی میں امریکی شہریوں کی مدد کیلئے ٹاسک فورس قائم

واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مشرق وسطی میں موجود امریکی شہریوں کی حفاظت کے لیے مڈل ایسٹ ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ ٹاسک فورس 24 گھنٹے خدمات انجام دے گی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں موجود امریکیوں کو سیکیورٹی اپڈیٹس اور سہولیات فراہم کرے گی۔ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے 30 کے قریب سیکیورٹی الرٹس جاری کیے اور عراق اور اسرائیل کے حوالے سے نئی ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی شہری کسی صورت ایران کا سفر نہ کریں۔ترجمان نے کہا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، اور ہماری اولین ترجیح امریکی شہریوں کا تحفظ ہے، خاص طور پر جنگ زدہ علاقوں میں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔