Tuesday, July 15, 2025
ہومپاکستاننیب خیبرپختونخوا نے کوہستان 40ارب روپے مالی اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں، اعظم سواتی طلب

نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان 40ارب روپے مالی اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں، اعظم سواتی طلب

پشاور (سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)خیبرپختونخوا نے کوہستان میں 40 ارب روپے کے مالی اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اعظم خان سواتی کو 23 جون کو صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے

مراسلے کے مطابق 2024 میں اعظم سواتی کے اکاونٹ میں ایک فرم کی جانب سے رقم جمع کرائی گئی تھی جس کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کچھ عرصہ قبل سامنے آنے والے اس اسکینڈل میں جعلی چیکوں کے ذریعے بینکوں سے بھاری رقوم نکالے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔صوبائی حکومت نے نیب سے اس معاملے کی انکوائری کی درخواست کی تھی جبکہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ایک کابینہ انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی تاکہ اس بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کی جا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔