Tuesday, July 15, 2025
ہومتازہ ترینمسلسل ایرانی حملوں سے اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہو رہی ہے،امریکی اخبار

مسلسل ایرانی حملوں سے اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہو رہی ہے،امریکی اخبار

واشنگٹن (آئی پی ایس )ایران کے مسلسل حملوں کے بعد اسرائیلی دفاعی میزائل انٹرسیپٹرز کم ہونے لگے ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہونے سے ایران سے آنے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی اسرائیلی صلاحیت پر خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اس مسئلے سے آگاہ ہے اور وہ زمینی، بحری اور فضائی نظاموں کے ذریعے اسرائیل کے دفاع کو مضبوط کررہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔