Friday, March 6, 2026
ہومدنیاچین امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لئے ایران اور اسرائیل کے ساتھ رابطوں کی مضبوطی جاری رکھے گا، وزارت خارجہ

چین امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لئے ایران اور اسرائیل کے ساتھ رابطوں کی مضبوطی جاری رکھے گا، وزارت خارجہ


بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اسرائیل۔ ایران تنازع کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ تنازع کے آغاز کے بعد سے چین نے جنگ بندی کو فروغ دینے اور دشمنی ختم کرنے کے لئے ایران، اسرائیل اور تمام فریقوں کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی اداروں نے بھی موجودہ صورتحال پر بیانات جاری کیے ہیں۔

منگل کے روزگو جیاکھون نے اس بات پر زور دیا کہ طاقت سے دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا اور کسی بھی بین الاقوامی تنازع کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور یہ کہ مشترکہ سلامتی کے تصور کو برقرار رکھتے ہوئے ہی تمام فریقوں کے جائز خدشات کو مکمل طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔چین امن مذاکرات کو فروغ دینے اور خطے کو مزید انتشار سے بچانے کے لئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطوں کی مضبوطی جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔