اسلام آباد (سب نیوز)چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے 2ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے نام فائنل کر لیے، عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہماری لسٹ تیار ہے جلد نام منظر عام پر لائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے حکومت کی مالی پالیسیوں پر شدید تنقید کی جبکہ عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور تیمور سلیم جھگڑا نے ایف بی آر، ایران سے پیٹرول اسمگلنگ، ٹیکس بوجھ اور مہنگائی کے سنگین اثرات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، عمر ایوب نے 550 ارب کی پیٹرول اسمگلنگ اور 6100 ارب خسارے پر سوال اٹھائے، شیخ وقاص اور تیمور جھگڑا نے عوامی مشکلات، ٹیکس بوجھ اور غیرحقیقی اہداف پر شدید تنقید کی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پی ٹی آئی ارکان نے بجٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ایف بی آر، ٹیکس پالیسیوں اور مہنگائی کو آڑے ہاتھوں لیا۔خیبرپختونخوا ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہماری سیریز آف پریس کانفرنس جاری ہے، ملکی مسائل کو سیریز آف پریس کانفرنس میں کورکررہے ہیں، یہ کوئی بجٹ نہیں ہے، یہ صرف لیلہ بجٹ ہے، حکومت کہہ رہی مہنگائی کم ہوگئی ہے، ماضی کے مقابلے میں 125 فیصد تک مہنگائی بڑھ گئی ہے، دوران بجٹ میری تقریر بند کردی گئی، ہم حکومت کو کھلا چیلنج کرتے ہیں آئیں مارکیٹ چلتے ہیں، حکومت کو کہتے ہیں آئیں مل کر گرانڈ سروے کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ زراعت 0.56 فیصد بڑھی ہے، زراعت میں کپاس اور دیگر اشیا میں کمی ہوئی ہے، لائیو سٹاک کی ریشو میں تبدیلی ہوئی ہے، ماضی کے مقابلوں میں ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ہوا ہے، حکومت اپنی مرضی کے اعداد و شمار بنا رہی ہے، حکومت نے گراونڈ سرویسز کو مذاق بنا لیا ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج فنانس کمیٹی میں تیل کے بحران اور اس کی قیمتوں کا پہلو اجاگر کیا، اس وقت ایران میں بلیسٹک ہیپرسانک مزائل چل رہے ہیں، 8 کڑور 20 لاکھ بیرل تیل کی پیداوار ہے، اس وقت 13-12 دن کے تیل کا ذخیرہ موجود ہے، عالمی منڈی میں تیل75 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے، آنے والے وقت میں روپیہ مزید گر سکتا ہے، آنے والے وقت میں ٹیکسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کے اہداف اپنے مرضی سے جاری کئے جا رہے ہیں، ایران سے 550 ارب روپے سالانہ پیٹرول کی اسمگلنگ ہو رہی ہے مگر ایف بی آر کمیٹی میں اس معاملے پر خاموش رہا، حکومتی پالسیوں کے باعث بنک مالکان کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے، حکومتیں پالیسیوں سیعام آدمی اورانڈسٹریزفائدے سے کوسوں دور ہیں۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایف بی آر پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے کرپشن کا نیا طریقہ کار ایجاد کیا ہے، کاروبار پہلے ہی بند ہیں، اس بجٹ نے ٹیکس دہندگان کا گلا گھونٹ دیا ہے۔
پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کہتی ہے معیشت بہتر ہو رہی ہے، درحقیقت معیشت کا جنازہ نکل گیا ہے، تنخواہ دار طبقے پراربوں روپے کا ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے، سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا، ود ہولڈننگ ٹیکس الگ سے اربوں روپے بڑھا، عام آدمی آج آپ کو بد دعائیں دے رہا ہے، اصل سروے دیکھیں تو اس وقت زیرو فیصد گروتھ ہے، حکومت کی جابرانہ پالیسیاں کھل کر سامنے آگئی ہیں۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایک بار حکومت نے گنے سے جوس نکال لیا ہے، اب حکومت گنے کی پھوک سے دوبارہ جوس نکالنے کی کوشش کررہی ہے اور یہ بجٹ عوام کے بچوں کی روٹی کا سوال بن چکا ہے، تاجروں پر 500 ارب کے نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں، تاجر نے غلطی کر لی پاکستان میں کاروبار کر لیا، پچھلے چند سالوں میں 32 لاکھ پاکستانی باہر چلے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ساڑھے 2400 ارب کے ٹیکسز تاجر برادری پر لگنے جا رہے ہیں، اب کیا تاجر جو کمائے وہ حکومت کو دے دے؟، تاجر کے بال بچے روٹی کہاں سے کھائیں گے، ہم حکومت کو کہتے ہیں سب کچھ خود ٹیک اوور کر لے، خود بھی کماو اور ہمیں بھی کما کر کھلاو، چھوٹی گاڑیاں، آن لائن ٹرانزیکشن سب پر ٹیکس لگایا جا رہا، لگتا ہے حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں رہی۔
چیف الیکشن کمشنر اور 2ممبران کی تعیناتی، پاکستان تحریک انصاف نے نام فائنل کرلیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔