Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہبازشریف 5 اور 6 جون کو سعودی عرب میں ہوں گے،عید الاضحی بھی سعودی عرب میں منائیں گے وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات عیدالاضحی کے دن ہوگی۔

ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات ہوگی، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی پر بھی گفتگو ہوگی،وہ حالیہ پاک بھارت تنازع کم کرنے میں کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے، انکے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی سعودی عرب گیا ہے۔

خیال رہےکہ وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔