Friday, June 20, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع

پشاور (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا، جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے میکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری دی جائے گی۔

آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ تقریبا 4 ہزار ارب روپے جبکہ پی ایس ڈی پی کی مد میں 1000 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد رکھنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔قومی اقتصادی کونسل سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہداف کے جائزے کے بعد منظوری دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔