Tuesday, March 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان 22 جولائی کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

پاکستان 22 جولائی کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 22 جولائی کو پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت ملے گی۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جولائی کے لیے ہم نے کثیر الجہتی کے ذریعے عالمی امن کا فروغ اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل موضوع چنا ہے۔ اس میں ہم اپنا پرامن کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: سالِ نو کا خوشگوار آغاز؛ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا

واضح رہے کہ پاکستان یکم جنوری 2025 سے آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔