اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے اظہار تشکر کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر اطلاعات انہیں پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔
فواد چوہدری کے مطابق 2022میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میرے نام کی تختی بحال کرکے آگاہ کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ اس اچھے طرز عمل کا مظاہرہ کرنے پر وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے مشکور ہیں۔
فواد چوہدری کا پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر عطا تارڑ سے اظہار تشکر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔