Friday, June 20, 2025
spot_img
ہومپاکستانبلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دیدیا گیا،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دیدیا گیا،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کوئٹہ (سب نیوز)حکومت پاکستان نے بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا ، وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گرد تنظیمیں فتنہ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔

حکومتِ پاکستان نے بلوچستان میں سرگرم تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا ہے۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام تنظیمیں اب فتنہ الہندوستان کے نام سے جانی جائیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نام دہشتگردتنظیموں کیاصل عزائم اجاگر کرتا ہے، یہ نام ان تنظیموں کے اصل نظریات، عزائم اور پاکستان مخالف ایجنڈے کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔