Saturday, May 31, 2025
spot_img
ہومکامرستاجکستان ،’’وسطی ایشیا کا سفر‘‘نامی  تقریب کا انعقاد

تاجکستان ،’’وسطی ایشیا کا سفر‘‘نامی  تقریب کا انعقاد


دوشنبے :سی جی ٹی این کے’’وسطی ایشیا کا سفر‘‘ نامی  چین – وسطی ایشیا میڈیا مشترکہ رپورٹنگ پروگرام کا باضابطہ آغاز تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہوا۔ چائنا  میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے مین اسٹریم میڈیا نےاس پروگرام کا  مشترکہ طور پر  اہتمام کیا   تاکہ دوسری چین وسطی ایشیا سربراہ کانفرنس کی  آمد کے  موقع پر    میڈیا پروفیشنلز کے نقطہ نظر سے اس قدیم اور پراسرار سرزمین کو  دیکھا جائے ۔ 

تاجکستان کی وزارت نقل و حمل کے  شعبہ سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر سہروب  نولیبو  نے اپنی تقریر میں کہا کہ  شاہراہ سے شروع کرتے ہوئے، ہم چین کے ساتھ اپنے بنیادی ڈھانچے کے تعاون کو گہرا کر رہے ہیں۔ اب تک تعاون کے 13 منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔مستقبل میں اس شاہراہ کی تکمیل سے دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تبادلوں کو فروغ ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔