بیجنگ :چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں ثالثی کے لیے بین الاقوامی عدالت کے کنونشن پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ تقریب میں ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ اور یورپ کے 60 سے زائد ممالک اور اقوام متحدہ سمیت تقریباً 20 بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ سطحی نمائندوں ، سابق ممتاز سیاستدانوں اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین نے شرکت کی۔2022 میں چین اور تقریباً 20 ممالک نے مشترکہ طور پر ایک بین الاقوامی ثالثی عدالت قائم کرنے کی تجویز پیش کی ۔ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ثالثی کی بین الاقوامی عدالت کے قیام سے متعلق کنونشن پر مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ثالثی کی بین الاقوامی عدالت کا صدر دفتر چین کے علاقے ہانگ کانگ میں واقع ہوگا۔یہ دنیا کی پہلی بین الحکومتی قانونی تنظیم ہے جو ثالثی کے ذریعے بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنے کے لئے وقف ہے۔