Friday, May 30, 2025
spot_img
ہومپاکستانسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ، 4جوان وطن پر قربان

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ، 4جوان وطن پر قربان

راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی اسپانسرڈ شدہ فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان وطن پر قربان ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 28 اور 29مئی کی درمیانی شب بھارتی سپانسر شدہ خوارج نے شمالی وزیرستان کے ضلع شوال کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے جوانوں نے موثر جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا ، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل جو ایک بہادر نوجوان افسر تھااپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑا اور اپنے تین جوانوں سمیت شہادت کو گلے لگا لیا، شہدا میں نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمیدشامل ہیں۔علاوہ ازیں ضلع چترال میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں سیکورٹی فورسز نے ایک ہندوستانی سپانسر شدہ خارجی کو ہلاک کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی بھارتی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹیشن آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ،ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔