اسلام آباد (سب نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ نے پالیسیوں کی تشکیل اورعمل درآمد میں کرپشن اور غیرضروری اثرورسوخ کے خطرات کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی ملکیتی اداروں کے گورننس فریم ورک کے مکمل نفاذ پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ریاستی ملکیتی اداروں کے فریم ورک پر مکمل درآمد اور فریم ورک میں تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی شمولیت کامطالبہ کیا ہے۔آئی ایم ایف نے ان اقدامات کو اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مالی خطرات کم کرنے کے لیے اہم قرار دیا ہے جبکہ احتساب اور شفافیت کو بڑھانے کے لیے گورننس فریم ورکس کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ حکومت پاکستان ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو جاری رکھے تاکہ پائیدار ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے۔
آئی ایم ایف کا پالیسی سازی اور عملدرآمد میں کرپشن اور غیر ضروری اثر و رسوخ کم کرنے کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔