اسلام آباد (سب نیوز) تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ سب انسپکٹر سدھیر احمد عباسی کو شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر کو شدید زخمی کرنے والے دونوں ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم گرفتار ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان کو ساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے نشان دہی کی غرض سے لے کر جارہی تھی۔پولیس ٹیم کے گینگ کے ٹھکانے پر پہنچتے ہی ملزمان نے اہلکاروں کو اپنی طرف آتے دیکھ کر چاروں طرف سے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی، تاہم پولیس پارٹی حفاظتی اقدامات، بلٹ پروف جیکٹ اور بروقت رسپانس کے باعث محفوظ رہی۔
اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر 2 خطرناک گرفتار ڈکیت شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق دونوں ڈکیت گزشتہ روز اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی کو شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر کو زخمی کر نے میں ملوث تھے۔
اسلام آباد، پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
