Thursday, June 19, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینبنگلا دیش میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے شروع ، فوری الیکشن کا مطالبہ

بنگلا دیش میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے شروع ، فوری الیکشن کا مطالبہ

ڈھاکا(آئی پی ایس) بنگلا دیش میں نئے الیکشن کا مطالبہ لے کر اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر آگئی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈھاکا میں سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی نے ایک بڑی ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس سے رواں سال دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ بی این پی کی جانب سے یہ ریلی ایسے وقت میں نکالی گئی جب بنگلا دیش کے آرمی چیف کی جانب سے بھی دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ سامنے آنے کی خبریں ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر یونس پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن جون 2026 میں ہوں گے۔
واضح رہے گزشتہ سال اگست میں طلبہ تحریک کے بعد اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئی تھیں اور ڈاکٹر محمد یونس نے بنگلادیش کے عبوری سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔