Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔