Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینسفارتی محاذ پر سرگرمیاں تیز، وزیراعظم آئندہ ہفتے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے

سفارتی محاذ پر سرگرمیاں تیز، وزیراعظم آئندہ ہفتے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورے میں ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، امارات اور ایران شامل ہیں، وزیراعظم کے ممکنہ دوروں سے متعلق تیاریوں شروع کر دی گئی ہیں، وزیراعظم آئندہ ہفتے دوروں کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، بھارتی بیانات اور الزامات دوست ممالک کے سامنے رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔