نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی براہموس میزائلوں کا ڈپو تباہ کرنے کے پاکستانی موقف کی انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن نے تصدیق کردی۔
بھارت کے براہموس میزائلوں کا ڈپو تباہ کرنے کے پاکستانی مقف کی تصدیق ہوگئی۔ انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن نے مہر لگا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب میں واقع بیس سے تابکاری کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا، 3 کلومیٹر کے علاقے سے انخلا کے احکامات جاری کردیئے گئے، تابکاری سے علاقے کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا۔
رپورٹ میں پانچ کلومیٹر دور علاقے کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے وہ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا تھا، جس میں متعدد ایئر بیسز، اسلحہ ڈپو اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔پاکستانی میزائل حملے میں بھارت کے براہموس میزائلوں کے ڈپو کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
براہموس میزائلوں کے ڈپو کی تباہی کے پاکستانی موقف کی تصدیق ہوگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔