Friday, March 13, 2026
ہومپاکستانسیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیدیا

سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیدیا

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں صرف ایک نارمل ہے اور وہ خودمختاری کا احترام ہے۔
اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کو پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی، مکالمے، سفارتکاری کو تنازع، کشیدگی پر ترجیح دیتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی نمائندوں کو 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے اطلاق اور پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، خیر سگالی کے طور پر دونوں ممالک نے زیر حراست سیکیورٹی اہلکاروں کا تبادلہ کیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار ایک دوسرے کے حوالے کیے۔ سیکریٹری خارجہ نے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔