ہومپاکستانآئندہ مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان

آئندہ مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26کا بجٹ 2 جون 2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے مطالبے پر درآمدی گاڑیاں سستی کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسزمیں کمی پر غور کر رہی ہے ،اس حوالے سے 850سی سی تک کی چھوٹی اور 1801سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 5سے 30 فیصد تک کمی کی تجویزدی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان پرزور دیا ہے کہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کو بحال کیا جائے اور درآمدی شعبے پر بھاری ٹیکسز میں نرمی لائی جائے، تاکہ معیشت میں توازن پیدا ہو۔بجٹ میں ان تجاویز کی منظوری کی صورت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے صارفین کو براہ راست ریلیف مل سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔