راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے پر امن حل کیلئے فریقین سے تعاون جاری رکھے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان سمیت سکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا، اور امریکی ناظم الامور نے دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کو دہرایا۔ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان افغانستان کے پر امن حل کیلئے فریقین سے تعاون جاری رکھے گا۔
افغانستان کے پر امن حل کیلئے فریقین سے تعاون جاری رکھیں گے،آرمی چیف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
