Thursday, May 1, 2025
ہومپاکستاناوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد (سب نیوز)اوگرا نے مئی کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اوگرا نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق مئی کیلئے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 37 روپے 80 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 2892 روپے 91 پیسے مقرر ہوگئی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کمی کر دی گئی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 245 روپے 16 پیسے مقرر ہوگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔