اسلام آباد (سب نیوز)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2کواڈ کواپٹر مار گرائے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری،پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا،بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر فینٹم فور ہے ،اس سے قبل آج دن کوپاک فوج نے بھارتی 5آسام رجمنٹ کا ایک اور کواڈ کا پٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا ۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں، یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ہومبریکنگ نیوزپہلگام فالس فلیگ،پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا، ایک روز میں تعداد 2ہو گئی
پہلگام فالس فلیگ،پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا، ایک روز میں تعداد 2ہو گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔