Monday, June 16, 2025
spot_img
ہومپاکستانشاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے لالہ دربار کا افتتاح کر دیا

شاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے لالہ دربار کا افتتاح کر دیا

دبئی (سب نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر شاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے لالہ دربار کا افتتاح کر دیا۔
گلف نیوز کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے دبئی میں ریسٹورنٹ چین کا افتتاح کیا ہے،اس کا نام لالہ دربار رکھا گیا ہے،یہ ریسٹورنٹ دبئی میں پاکستانی کھانوں کا ایک منفرد ذائقہ پیش کرے گا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان آفریدی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے مداحوں سے ملاقات بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔
آفریدی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی کھانوں کی ثقافت کو دنیا بھر میں فروغ ملے، انہوں نے کہا کہ لالہ دربار صرف ایک ریسٹورنٹ نہیں بلکہ گھر جیسا ماحول فراہم کرے گا۔انہوں نے لالہ دربار کا دائرہ کار دنیا کے مزید شہروں تک بڑھانے کا عندیہ بھی دیا، واضح رہے کہ ریسٹورٹ کی تھیم کرکٹ پر مبنی ہے جبکہ یہاں سابق کرکٹر کی یادگار اننگز کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔