اسلام آباد، پاک لینڈ ٹاور 2 پروجیکٹ کے ماحولیاتی اثرات کی تشخیص کی عوامی سماعت ملینیم مارکی سیکٹر ای الیون میں منعقد ہوئی۔
0عوامی سماعت ماحولیاتی اثرات کی تشخیص کے عمل کا ایک اہم حصہ ہے جو عوام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی پریشانیوں کو سننے اور ان کا جواب دینے کے لیے ہے۔عوامی سماعت میں پروجیکٹ پروکیورمنٹ انٹرنیشنل کے نمائندے نے پروجیکٹ کے مختلف پہلو پیش کیے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد اسلام آباد میں کاروباری اور کارپوریٹ سیکٹر کو دفتری جگہ فراہم کرنا اور وزیر اعظم کے عمودی توسیع کے وژن کو فروغ دینا ہے۔پریزنٹیشن کے اختتام کے بعد عوام نے اس منصوبے سے وابستہ اپنی پریشانیوں کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاک ای پی اے فرزانہ الطاف شاہ نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی سفارشات پر غور کیا جائے گا اور عوام کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ عوامی سماعتوں میں حصہ لیں کیونکہ یہ مستقبل کے ماحول کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔
پاک لینڈ ٹاور 2پروجیکٹ کے ماحولیاتی اثرات کی تشخیص کیلئے عوامی سماعت کا انعقاد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
