Friday, April 18, 2025
ہومپاکستانسونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(سب نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر اضافے کیساتھ 3118 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 668 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔