Friday, April 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزمحسن نقوی کا ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین

محسن نقوی کا ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ واہوا کی جھنگی پولیس چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے دلیر جوانوں نے بہادری سے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، پولیس نے جرات کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کو مار بھگایا اور مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، خوارجی دہشتگردوں کے خلاف پولیس جوان سیسہ پلائی دیوار بنے رہے اور جوانمردی سے حملہ پسپا کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان شاباش کے مستحق ہیں، پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔

https://palegoldenrod-eagle-533514.hostingersite.com/news-239993/

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔