ہومپاکستانملک کے متعدد بڑے شہروں میں پینے کا پانی غیر معیاری اور مضر صحت ہونے کا انکشاف ،29بڑے شہروں میں62فیصد پینے کے پانی کے ذرائع غیر محفوظ قرار

ملک کے متعدد بڑے شہروں میں پینے کا پانی غیر معیاری اور مضر صحت ہونے کا انکشاف ،29بڑے شہروں میں62فیصد پینے کے پانی کے ذرائع غیر محفوظ قرار

اسلام آباد، ملک کے متعدد بڑے شہروں میںپینے کا پانی غیر معیاری اور مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،29بڑے شہروں میں62فیصد پینے کے پانی کے ذرائع غیر محفوظ نکلے ،28دیگر شہروں کے پانی میں 39فیصد جراثیمی آلودگی ، 8فیصد آرسینک،4 فیصد نائٹریٹ اور چار فیصد فلورائیڈ موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا کہ ملک کے 29بڑے شہروں میں62فیصد پینے کے پانی کے ذرائع غیر محفوظ ہیں ،28 دیگر شہروں کے پانی میں 39 فیصد جراثیمی آلودگی موجود ہے،28شہروں کے پانی میں 8 فیصد آرسینک،4 فیصد نائٹریٹ اور چار فیصد فلورائیڈ موجود ہے، دادو کے پانی کے 112پانی کے ذرائع میں 89فیصد جراثیمی آلودگی پائی گئی ،بہاولپور میں پینے کے پانی میں 28فیصد آرسینک ،36فیصد آئرن اور 20 فیصد فلورائیڈ اور بیکٹیریا پائے گئے ۔ وفاقی وزیر سائنس شبلی فراز کے مطابق دادو اور بہاولپور میں پینے کا پانی انتہائی خطرناک ہے، آلودہ پانی کے استعمال سے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں،پختونخوا اور پنجاب نے پینے کے پانی کے معاملے پر بہت کام کیا ہے، پینے کے پانی کے معاملے پر تمام صوبوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر قوانین پاس کرنے چاہئیں۔
1 1
2 1 1
3 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔