Wednesday, March 19, 2025
ہومکامرسصوبہ گوئی چو کے ڈونگ گاؤں کی تبدیلی ، چین کے دیہی احیاء کا عملی مظہر

صوبہ گوئی چو کے ڈونگ گاؤں کی تبدیلی ، چین کے دیہی احیاء کا عملی مظہر

بیجنگ :چینی صدر  شی جن پھنگ نے صوبہ گوئی چو کی لی پھینگ کاؤنٹی کے چاؤشنگ ڈونگ گاؤں کا دورہ کیا۔ گاؤں کے ڈرم ٹاور میں شی جن پھنگ نے گاؤں کے سرکاری عملے اور کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر گاؤں کے جامع احیاء پر تبادلہ خیال کیا۔ ہر کسی نے صدر شی جن پھنگ کو گاؤں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور خوشگوار زندگی کے بارے میں بتایا ۔ شی جن پھنگ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی باتیں اور تاثرات دکھاتے ہیں کہ گاؤں حالیہ برسوں میں پھل پھول رہا ہے۔ آج سیاحت ایک بڑی صنعت ہے، دیہی سیاحت زوروں پر ہے، اقلیتی قومیتی علاقوں کو اپنی مخصوص ثقافت کو برقرار رکھنا چاہیے، ثقافت اور سیاحت کے انضمام سے اپنی خوبیوں کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ میں آپ سب کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی خواہش کرتا ہوں!چاؤشنگ ڈونگ گاؤں جنوب مغربی چین کے پہاڑوں میں واقع ہے اور اس کی تاریخ ایک ہزار سال سے زیادہ ہے۔ قدیم ڈرم ٹاورز اور دیاؤ جیاؤ لو نامی مکانات اس روایتی گاؤں کے ماضی کے غربت زدہ علاقے سے آج ایک خوشحال علاقے میں تبدیل ہونے کے گواہ ہیں۔

حالیہ برسوں میں ، قومی دیہی احیاء کی حکمت عملی کی پیش رفت کے ساتھ ، ڈونگ گاؤ ں جسے چین میں “ڈونگ ٹاؤن شپ میں پہلا گاؤں” کا نام دیاگیا ہے ، نہ صرف ثقافتی تحفظ اور معاشی ترقی پرمبنی جیت جیت کا کامیاب ماڈل بن گیا ہے بلکہ سیاحت کی ترقی کے ذریعے، گاؤں کی معیشت نے ایک معیاری ترقی حاصل کی ہے، رہائشیوں کے معیار زندگی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا گیا ہے، کبھی غریب کہلائے جانے والے اس گاؤں نے دیہی احیاء کا ایک پائیدار راستہ دریافت کیا ہے۔ماضی میں چاؤشنگ ڈونگ گاؤں لوگوں کی بڑی آبادی اور زمین کی کمی اور آمدورفت ہموار نہ ہونے کی وجہ سے پیچھے رہ گیا تھا ، گاؤں کے زیادہ تر نوجوان اور درمیانی عمر کے لوگ ملازمت کے لئے باہر جانے کا انتخاب کرتے تھے۔ تاہم ، “سبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کی گہرائی اور سیاحتی صنعت کے عروج کے ساتھ ، گاؤں والوں نے آہستہ آہستہ ملازمت کے لیے باہر جانے کے بجائے اپنا کاروبار شروع کرنے کی خاطر اپنے آبائی علاقے کا رخ کیا ، اور بہت سے نوجوان ڈونگ گاؤں واپس لوٹ آئے۔نوجوانوں نے مقامی قومیتی خصوصات کے حامل گیسٹ ہاؤس ، اقلیتی قومیتی پرفارمنس اور دستکاری ورکشاپس اور دیگر نوعیت کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے بھر پور کوشش کی ۔ اس کے نتیجے میں “سیاحت + ثقافت + زراعت” کے صنعتی انضمام کا ترقیاتی ماڈل کامیابی سے وجود میں آیا ۔ گاؤں کے ارد گرد تہہ در تہہ کھیت اور جنگلات ، روایتی ثقافت کے ساتھ ایک دوسرے کی خوبیوں سے استفادہ کرتے ہیں ، اور انسانیت اور فطرت کی ہم آہنگ بقائے باہمی مقامی دیہی علاقوں کی احیاءکے لئے ایک اہم محرک قوت بن چکی ہے۔چاؤشنگ ڈونگ گاؤں میں خوشحالی روایتی ثقافت کی قیمت پر ہرگز نہیں آئی ہے ، بلکہ تحفظ کے ذریعہ ترقی کو فروغ دیا گیا ہے۔ گاؤں کے پانچ ڈرم ٹاورز گنیز بک آف ریکارڈ میں شامل ہیں ، ڈونگ قومیت کے عظیم نغمے کو عالمی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، اور ہر سال منعقد ہونے والے “ڈونگ قومیت کے عظیم نغمے کے میلے” نے ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ ڈونگ سلور ویئر ، کڑھائی اور مخصوص آرائشی دستکاری کے ذریعہ پیش کردہ ملبوسات کی ثقافت سیاحوں کو پہلی نظر میں اپنا گرویدہ بنا لیتی ہے ۔ سیاحتی مصنوعات میں کڑھائی کی مہارت، رنگین ریشمی دھاگے سے کڑھائی شدہ ڈونگ ملبوسات نہ صرف سیاحوں کے لئے سوونیئر بن چکے ہیں، بلکہ قومی ثقافتی خود اعتمادی کا کیریئر بھی بن گئے ہیں.ماضی میں ،فرسودہ نقل و حمل چاؤشنگ کی ترقی کو محدود کرنے والی سب سے بڑی رکاوٹ ہوا کرتی تھی۔

لیکن گوانگ چو تا گوئی چو تیز رفتار ریلوے کے افتتاح کے بعد ، یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے ، اور بنیادی تنصیبات کی بہتری نے نہ صرف سیاحوں کو سہولت فراہم کی ہے ، بلکہ دیہاتیوں کی زندگیوں کو بھی نیا پن دیا ہے ، بیرونی دنیا تک جانے کا راستہ ہموار ہوا ہے ، مقامی زرعی مصنوعات کی برآمد اور لاجسٹکس کی ضمانت دی گئی ہے ، کہا جا سکتا ہے کہ اس منافع بخش پالیسی نے ترقی کا راستہ مزید کھول دیا ہے۔حالیہ برسوں میں،چاؤشنگ ڈونگ گاؤں میں 400 سے زیادہ ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز اور ریستورانوں ، 60 سے زیادہ روایتی دستکاری اور کاروباری اداروں کے ساتھ سیاحت کی صنعت کو بھرپور طریقے سے ترقی ملی ہے، جس کی وجہ سے 2،000 سے زیادہ افراد کو روزگار ملا ہے۔  گزشتہ سال   1.027 ملین سیاحوں نے  اس گاؤں کا دورہ کیا ،اور سیاحتی آمدنی 1.02 ارب یوآن رہی ، جو سال بہ سال 63.8فیصد کا اضافہ ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے چاؤشنگ ڈونگ گاؤں کے حالیہ دورے کے دوران گاؤں والوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ دیاؤ جیاؤ لو مکانات ، قدیم گاؤوں، غیر مادی ثقافتی ورثے کی حامل موسیقی کے آلات، ڈونگ قوم کا عظیم نغمہ اور آرائیشی دستکاری جیسی اقلیتی قومیتی خصوصیات کی حامل اشیاء قدیم روایت کے ساتھ فیشن ایبل بھی ہیں۔شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ گاؤں والوں کی زندگی بہتر سے بہترین ہو گی اور وہ  دیہی احیاء بلکہ چینی طرز کی جدیدکاری کو  بہتر طریقے سے آگے بڑھائیں گے۔آج کے چاؤشنگ ڈونگ گاؤں میں ڈرم ٹاور کے سامنے ڈونگ نغمے کی آواز دور دور تک پھیل رہی ہے، اور سیاح گاؤں والوں کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔ تہہ درتہہ کھیتوں کے آس پاس بہت سے گیسٹ ہاوس قائم ہیں ، جو روایت اور جدیدیت کا امتزاج ہیں۔ ایک ہزار سال پرانے ڈونگ گاؤں کی تبدیلی چین کی دیہی احیاء کی حکمت عملی کے تحت ” صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثہ ہیں” کی واضح منظر کشی ہے۔ یہ توقع ہے کہ ڈونگ گاؤں کا مستقبل مزید بہتر ہوگا ، کیونکہ یہ ایک پائیدار اور روشن مستقبل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔