کوئٹہ:(آئی پی ایس) نوشکی قومی شاہراہ این 40 پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔
ریسکیو حکام کی جانب سے زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔