پشاور (سب نیوز )پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس میں معروف مذہبی شخصیت مولانا منیر شاکر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکا تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہوا ہے، ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ دہشتگرد نے مولانا شاکر منیر کو نشانہ بنایا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مولانا شاکر سمیت دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
