کراچی (سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ کی بحریہ ٹاون کراچی کیخلاف جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔نیب کی جانب سے بحریہ ٹاون کراچی کیخلاف تحقیقات مزید تیزکردی گئی ہیں اور نیب نے بحریہ ٹاون کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کر دیا ہے۔
ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی جانب سے جاری لیٹر میں بحریہ ٹاون کراچی کے ایک ہزار کمرشل کمرشل پلاٹس کو فوری منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔نیب نے بحریہ ٹاون کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر قبضے کے شواہد بھی اکٹھے کرلئے ہیں۔
نیب نے بحریہ ٹاون کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔