Thursday, March 13, 2025
ہومپاکستانآرمی چیف بتائیں 2صوبوں میں سیکیورٹی ناکامی کی وجہ کیا ہے، رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر

آرمی چیف بتائیں 2صوبوں میں سیکیورٹی ناکامی کی وجہ کیا ہے، رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملوں کو سیکیورٹی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس چیف، آرمی چیف اور تمام ہیڈز آئیں اور پارلیمان کو بتائیں کہ 2صوبوں میں سیکیورٹی فیلئیر کی وجہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں افسوسناک واقعے کو سیکیورٹی فیلئیر قرار دے دیا۔انہوں نے پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیکیورٹی فیلئیر ہے، اس حادثے پر پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن بلانا چاہئے۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ انٹیلی جنس چیف، آرمی چیف اور تمام ہیڈز آئیں اور پارلیمان کو بتائیں کہ دو صوبوں میں سیکیورٹی فیلئیر کی وجہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی بتائیں کہ جو دہشتگردی ہو رہی ہے اسے کیسے کنٹرول کیا اور کیا حکمت عملی بنا رہے ہیں؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔