اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے کے احسن وگن کو امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈی پورٹ کیا گیا، سفیر پاکستان کے پاس امریکی ویزا اور تمام قانونی سفری دستاویزات موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ترکمانستان میں پاکستانی سفیر کیکے احسن وگن چھٹیوں پر لاس اینجلس جارہے تھے، امریکی امیگریشن حکام نے احسن وگن کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکا۔ذرائع نے دعوی کیا کہ مطابق امریکی سسٹم میں پاکستانی سفیر پر متنازع ویزا ریفرنسز کا اعتراض موجود تھا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو واقعے کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی۔ پاکستانی سفیر کیکے احسن وگن سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن جواب نہیں ملا، دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی معاملے پر جواب دینے سے گریز کیا۔