اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں کل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ریگولر بینچ سمیت دو آئینی بینچز کے سامنے اہم کیسز سماعت کی سماعت ہوگی۔سپریم کورٹ میں پہلا آئینی بینچ ٹیکس کیسز پر سماعت پیر کو صبح ساڑھے نو بجے کرے گا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ ٹیکس کیسز پر سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔آئینی بینچ 500 سے زائد انکم ٹیکس 2011کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ ملٹری کورٹ کیس پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی ریگولر بینچ 9 مئی کیسز کی سماعت کرے گا، نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے پنجاب پراسیکوشن نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تشکیل بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔
سپریم کورٹ میں کل اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔