Sunday, July 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان نے فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا،نیاز اللہ نیازی ترجمان مقرر

عمران خان نے فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا،نیاز اللہ نیازی ترجمان مقرر

راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران نے ملاقات کی۔انہوں نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا اور جیل معاملات پر قانونی معاونت کیلئے وکیل ظہیر عباس چوہدری کو کام سونپ دیا۔بانی پی ٹی آئی نے نیازاللہ نیازی کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیانئی تقرریوں پر فیصلے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران کی موجودگی میں کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔