Wednesday, March 12, 2025
ہومبریکنگ نیوزمحمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے، عاقب جاوید

محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے، عاقب جاوید

لاہور(آئی پی ایس)قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سے فارغ کرکے سلمان علی آغا کو نیا کپتان مقرر کردیا گیا، جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ یہ بات واضح رہے کہ محمد رضوان ایک روزہ کرکٹ میں کپتانی جاری رکھیں گے

لاہور میں سلمان علی آغا کے ہمراہ قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کی جس میں یہ اعلان کیا، ساتھ انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی20 اور ایک روزہ ٹیم کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (وائس کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، جہانداد خان، حسن نواز، خوش دل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شہنشاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔