Saturday, March 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزپنجاب حکومت کا مری کی خوبصورتی مزید بڑھانے کا فیصلہ،ایک سال میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی، وزیراعلی پنجاب

پنجاب حکومت کا مری کی خوبصورتی مزید بڑھانے کا فیصلہ،ایک سال میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی، وزیراعلی پنجاب

لاہور (آئی پی ایس )پنجاب حکومت نے مال روڈ مری کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا، والڈ سٹی اتھارٹی لاہورمنصوبے پر عمل درآمد کرائے گی۔ مریم نواز کا کہنا ہے ایک سال میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی۔وزیراعلی پنجاب نے 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ پیش کر دیا، 550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عمل درآمد کرانے گی، ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے، والڈ سٹی اتھارٹی لاہور مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ سے بھی مدد اور مشاورت لے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔