راولپنڈی(آئی پی ایس )آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ماڈرن وارفیئرکے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران و جوانوں سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے افسران و جوانوں کی استقلال و عزم کی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سخت ٹریننگ پروفیشنل ترقی کی بنیاد ہوتی ہے۔ ماڈرن وارفیئرکے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ ضروری ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائینسز کا بھی افتتاح کیا۔
