Saturday, March 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزنواز شریف کا رمضان المبارک کے بعد صوبہ بھر میں دورے کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کا رمضان المبارک کے بعد صوبہ بھر میں دورے کرنے کا فیصلہ

لاہور(سب نیوز )مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف نے سیاست سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے رمضان المبارک کے بعد صوبہ بھر میں دورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نوازشریف پارٹی کی تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مزید متحرک کریں گے۔نوازشریف پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے، احسن اقبال نے رمضان المبارک کے بعد نواز شریف کے مختلف صوبوں کے دورہ کرنے کی تصدیق کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔