اسلام آباد ،شہر اقتدار میں کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والا گروہ کا انکشاف ،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر لئے ۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق امجد خان کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ فروخت کرتا تھا، جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بیرون ملک کیلئے مسافروں کو دیا جاتا تھا ،ملزم جعلی ویکسین سر ٹیفکیٹ بنا کر آن لائن پیسے وصول کرتا تھا ۔ ایف آئی اے کے مطابق جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ کی شکایات این سی او سی سے موصول ہوئی تھی ،ملزم کی گرفتاری کے بعد ٹریول ایجنٹ شہاب خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
شہر اقتدار میں کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والا گروہ کا انکشاف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
