Friday, February 21, 2025
ہومدنیاچینی حکومت نے اردن کے ذریعے غزہ کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کی ہے ،وزارت خارجہ

چینی حکومت نے اردن کے ذریعے غزہ کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کی ہے ،وزارت خارجہ

بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدردفتر میں زور دیا ہے کہ غزہ کے تنازعے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے اور بین الاقوامی برادری کو اس معاملے پر اہمیت دینی چاہئے۔

بدھ کے روزگو جیاکھون نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کے حتمی حل کو “دو ریاستی حل” کے درست راستے پر واپس آنا چاہئے اور فلسطین اور اسرائیل کے پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کے حصول کے مقصد کو مکمل ہونا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پربین الاقوامی برادری کی جانب سے مستقل توجہ اور حمایت میں اضافے کی بھی ضرورت ہے۔

چینی ترجمان نے بتایا کہ حال ہی میں، چینی حکومت نے اردن کے ذریعے غزہ کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کی ہے، جس میں 60،000 کھانے کے پارسلز شامل ہیں، جن میں سے تقریباً 12،000 کھانے کے پارسلز کی پہلی کھیپ بھیجی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر مسلسل کوششیں جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔