Friday, February 21, 2025
ہومٹاپ سٹوریپاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا بڑا میلہ! افتتاحی میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا بڑا میلہ! افتتاحی میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

کراچی:پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ ہونے جارہا ہے اور آج افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں یہ میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری اننگزمیں یہاں اوس پڑتی ہے، ہم دفاعی چیمپئن ہیں،تھوڑا دباؤ ہوگا۔

اس کے علاوہ کیوی کپتان مچیل سینٹنر کا کہنا تھا کہ کراچی اسٹیڈیم کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، رات میں اوس ہوگی، ٹیم میں فاسٹ بولر میٹ ہنری کی واپسی ہوئی ہے۔8 بہترین ٹیموں میں چیمپئن بننے کی جنگ آج سے شروع ہوگئی، پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں گھمسان کا رنگ پڑےگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔