Wednesday, March 12, 2025
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پانچ روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پانچ روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ

اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کےپانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سالانہ اجلاس اور دیگر اہم سیشنز میں شرکت کر ے گا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا۔

اس دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔