محمد آصف شفیق
@mmasief
پاکستانی قوم ایک محب وطن قوم ہے جس کے افراد دنیا میں کسی بھی ملک کے کسی بھی شہر میں ہوں ان کی حب الوطنی میں کمی نہیں آتی میں گزشتہ 16 برس سے بیرون ملک مقیم ہوں جہاں میں نے پاکستانیوں کی حب الوطنی کی کئی مثالیں دیکھیں جب بھی کسی پارٹی رہنما نے یہاں وزٹ کیا ہر پاکستانی نے اپنے پارٹی تعلق سے بالا ترہو کر اس پروگرام میں بھرپورشرکت کی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی کبھی پیش نہیں آیا ،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے سعودیہ میں دوروں کے دوران بہت سے بڑے پروگرام میں شرکت کا موقع ملا جن میں تقریباً تمام پاکستانی سیاسی و دینی جماعتوں کے افراد موجود ہوتے تھے اسی طرح مستقل پاکستان واپس جانے والوں کیلئے الوادعی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے کسی بھائی کی خوشی غمی میں شرکت ہو یا کسی فرد کی نماز جنازہ کبھی احساس ہی نہیں ہونے دیتے کہ ہم دیس میں نہیں پر دیس میں ہیں اگرکوئی بھائی فوت ہوجائے تو اس کے پروسس میں پاکستانی ایمیبسی کی مدد درکار ہوتی ہے اور الحمد للہ جن بھائیوں کو ویلفئر سیکشن میں ذمہ داری دی ہوتی ہے وہ ہمیشہ بہترین تعاون کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان بھائیوں کو اجرعظیم سے نوازیں جو پردیس میں رہ کر ایک دوسرے سے ایسے جڑے ہیں جیسے سیسہ پلائی دیوار یوم آزادی ہو یا یوم دفاع پاکستان یا یوم کشمیر ہو یا کوئی بھی قومی دن پردیس میں ہرپاکستانی اپنے محبت کا بھرپور اظہار کرتا ہے مملکت سعودیہ میں موجود سفارتخانہ بھی ان اسپیشل دنوں کیلئے اپنے دروازے کھولتا ہے اپنے ہال میں بڑے بڑے پروگرامات ترتیب دیتا ہے ، جن میں ہر پارٹی کے افراد کو اظہار خیال کا بھر پورموقع فراہم کیا جاتا ہے۔
محب وطن پاکستانی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
