اسلام آباد، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے زیر انتظام اسلام آباد میں دو روز کمرشل پلاٹوں کی اوپن آ کشن کامیابی سے مکمل ،دو روزہ اوپن آ کشن میں 24 کمرشل پلاٹ 37 ارب 94 کروڑ سے زائد میں نیلام ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جناح کنونشن سنٹر میں ہونے والی دو روز نیلامی میں سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کو پلاٹوں کی نیلامی کے ریونیو کی مد میں تاریخی آ مدن حاصل ہوئی ، اوپن آ کشن میںمجموعی 29میں سے 24کمرشل پلاٹ 37ارب 94 کروڑ سے زائد میں نیلام ہو گئے ،بلیو ایریا کا7000سکوائر فٹ پر مشتمل پلاٹ نمبربائیس 8ارب 79 کروڑ روپے میں فروخت ہوا،علاوہ ازیں بلیو ایریا میں 2666 سکوائر فٹ پر مشتمل پلاٹ نمبر ستر تین ارب پینتیس کروڑ میں فروخت ہوا۔کمرشل پلاٹس ڈویلپ سیکٹر ڈی ٹوئیلو، جی ٹین، بلیو ایریا، سیکٹر آ ئی ایٹ، ایف ایٹ، ایف الیون اور دیگر سیکٹروں میں دستیاب تھے ۔کمرشل پلاٹس میں ہسپتال، پیٹرول پمپ، ہوٹل، اپارٹمنٹس اور شاپنگ سینٹر کے پلاٹس شامل ہیں۔
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کے زیر انتظام اسلام آباد میں دو روز کمرشل پلاٹوں کی اوپن آ کشن کامیابی سے مکمل، 24کمرشل پلاٹ 37 ارب 94 کروڑ سے زائد میں نیلام
سی ڈی اے کے زیر انتظام اسلام آباد میں دو روز کمرشل پلاٹوں کی اوپن آ کشن کامیابی سے مکمل، 24کمرشل پلاٹ 37 ارب 94 کروڑ سے زائد میں نیلام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
