اسلام آباد،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرم کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور زونلز ایس پیز نے شرکت کی ، آئی جی اسلام آباد نے محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق زونل ایس پیز کو امن و امان قائم رکھنے کے لیے منتظمین،علما کرام، تاجر کمیونٹی،دیگر متعلقہ افراد سے ملاقات کرنے اورڈیوٹی پر مامور رضا کاروں سمیت پولیس کے افسران و جوانوں کو سپیشل کارڈ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق محرم الحرام کے دوران کورونا حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے اورڈی آئی جی آپریشنز کو محرم الحرم کے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ڈی جی سیف سٹی کو کنٹرول روم قائم کرنے سمارٹ کارز ،ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مجالس و جلوسوں کی نگرانی ،اے آئی جی سپیشل برانچ کو امام بارگاہوں میں واک تھرو گیٹ نصب کرنے،چیکنگ کو یقینی بنانے، بم ڈسپوزل سکواڈ کو مستعد رکھنے ،ایس ایس پی ٹریفک کو جلوس اور مجالس کے دوران خصوصی ٹریفک پلان مرتب کرنے اورڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو لاجسٹک سپورٹ اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو وقت پر معیاری کھانے کی تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ امام بارگاہوں میں ہر قسم کی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے ،امام بارگاہوں کے اردگرد خاردار تاروں لگائی جائیں،سیکورٹی انتظامات میں ہرگز کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ہوماسلام آبادآئی جی اسلام آباد کی محرم الحرم کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت
آئی جی اسلام آباد کی محرم الحرم کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

